ملکی معیشت میں تاجران کا بہت اہم کر دار ہے ، ایس ایس پی لورالائی

پولیس تاجران کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کریگی ،آصف فراز مستوئی کا تاجروں سے خطاب

جمعہ 12 اگست 2022 23:04

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں تاجران کا بہت اہم کر دار ہے ،پولیس تاجران کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کریگی ۔یہ بات انہوں جمعہ کو ایس ایس پی آفس لورالائی میں انجمن تاجران کے ضلعی عہدیداران کے ساتھ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس کیساتھ تاجران کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ۔

انہوںنے کہاکہ تاجران شہر میں پارکنگ اور ناجائز تاجاوزات کے خاتمے کے لئے پولیس کیساتھ تعاون کرے ۔انجمن تاجران ضلعی عہدیداران نے یقین دلایا کہ پولیس انتظامیہ کیساتھ ہرممکن تعاون کرینگے ۔تاجران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس سخت آپریشن کرے۔

متعلقہ عنوان :