راولپنڈ ی، منشیات فروش3ملزمان گرفتار،ہیروئن اور چرس برآمدکرلی

ہفتہ 13 اگست 2022 22:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) راولپنڈ ی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان سے ہیروئن اور چرس برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن علی کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی، وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانیال کو گرفتار کرکے ملزم سی190 گرام ہیروئن برآمد کی،جبکہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کو گرفتا رکرکے ملزم سی310گرام چر س برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے گا، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔