نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس چیچہ وطنی کے زیر اہتمام پاکستان کا 75 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 14:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس چیچہ وطنی کے زیر اہتمام پاکستان کا 75 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔دن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور ملک و ملت کے لیے خصوصی دعائوں سے کیا گیا ۔اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گی جس میں مذہبی دانشور میڈیا کے نمائندگان سول سوسائٹی اور موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی موٹر وے پولیس چیچاوطنی وحید القمر کی قیادت میں موٹر وے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی اور فلیگ مارچ کیا گیا ۔اس موقع پر ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔وا ک کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس وحید القمر نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔آج کل کے نوجوان جشن آزادی کے موقع پر باجے بجا کر اور موٹر سائیکل خطرناک طریقے سے چلا کر اپنا قیمتی جانوں کا ضیاع کرتے ہیں۔اپنے آپ کو محفوظ بنائیں اور اپنی تمام تر توانائیاں ملک و ملت کی ترقی کے لئے خرچ کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔واک کے اختتام پر ٹال پلازہ ہڑپہ پر بچوں میں گفٹ ہیمپر بھی تقسیم کئے گئے۔