بہاولنگر میں یوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 75 سالہ تقریبات قومی جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منائی گئیں
اتوار 14 اگست 2022 16:50
(جاری ہے)
ضلع کی بڑی شاہراہوں پر ایک منٹ کےلئے ٹریفک رک گئی۔تقریب میں پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اور مارچ پاسٹ کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پیغام دیا کہ ہم ملک وقوم کی ترقی اور سلامتی کی خاطر جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور خون کے آخری قطرے تک ملک وقوم کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ہمارے ملک کے نوجوان حب الوطنی کے جذبے اور عزم کے ساتھ ملک وقوم کی خدمت کریں۔ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور نے کہا کہ شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے بے مثال قربانیاں دیکر ہمارے لئے علیحدہ آزاد ایک ایسی ریاست دی ہے جس کی حفاظت کےلئے محکمہ پولیس ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور آزادی پاکستان کے حوالہ سے ملی جوش وجذبہ سے تقرریں بھی کیں۔تقریبات کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی ،تعمیرو ترقی، امن و امان اور استحکام کےلئے دعا بھی کروائی گئی۔ اسی طرح ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی جشن یوم آزادی پاکستان کی75 سالہ تقریبات کا انعقاد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے قومی پرچم کشائی کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے شہدا کی قبر وں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ کی۔ ڈسٹرکٹ جیل اور شیلٹر ہوم میں جشن آزادی کا کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی اور وائلڈ لائف پارک میں بھی پودے لگائے۔ \378مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.