موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی کو بھرپور منانے کے لیے موٹروے راوی ٹال پلازہ پر خصوصی تقریبات کا انعقاد

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری اتوار 14 اگست 2022 16:53

موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی کو بھرپور  منانے کے لیے موٹروے راوی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2022ء) موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی کو بھرپور منانے کے لیے موٹروے راوی ٹال پلازہ پر خصوصی تقریبات کا انعقاد، ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،اس کا ادراک خاص طور پر اس جنریشن کو یے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کی لیکن آج کی نئی نسل کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کے لئے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت ہے موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے موٹروے راوی ٹال پلازہ پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا صوفیہ وڑائچ چیئرپرسن المرا فاونڈیشن ،ایم ڈی ماسٹر موٹرز فیصل شیخ ، ایس پی فیصل اکرم، ایس پی عطا چودہری،معروف صحافی واصف ناگی، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان ، سی پی او رانا جاوید، عمران عدیل اور افضل مجید بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر راوی ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی کیمپ لگایا گیا روڈ یوزرز کو اس موقع پر خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا پاکستان کی آزادی بےشمار قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے اور اس آزادی کو وقار کے ساتھ قائم رکھنا ہم سب کی بقا کے لیے ضروری ہے۔موٹروے پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

چئیرمین پرسن المرا فاونڈیشن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ المرا فاونڈیشن یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں دو سے چار سال کے بچوں کو گود لیا ہوا ہے معروف صحافی واصف ناگی نے کہا کہ موٹروےپولیس ایک بہترین ادارہ ہے ان کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے لیے کام کریں گئیں۔

انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر تمام قوم کو مبارک باد دی۔ ایم ڈی ماسٹر موٹروے فیصل شیخ نے کہا کہ ماسٹر موٹرز موٹروےپولیس کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے اقدامات کرتی رہے گئی ایس پی موٹروے فیصل اکرم بے کہا کہ جشن آزادی زندہ قومیں مناتی ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کر تی ہیں۔ اس موقع پر موٹروے پولیس اور ماسٹر موٹرز کے ساتھ ایم او یو بھی سائن ہوا جس میں دوران سفر روڈ سیفٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا