نئی نسل کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کے لئے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت ہے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس

اتوار 14 اگست 2022 18:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ، اس کا ادراک خاص طور پر ان لوگوں کو ہے جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کی لیکن آج کی نئی نسل کو آزادی کی اہمیت باور کرانے کے لئے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی ضرورت ہے۔ موٹروےپولیس کی طرف سے یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیے موٹروے راوی ٹال پلازہ پر یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

صوفیہ وڑائچ چیئرپرسن المرا فاونڈیشن ، ایم ڈی ماسٹر موٹرز فیصل شیخ ، ایس پی فیصل اکرم، ایس پی عطا چودہری ، معروف صحافی واصف ناگی ، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان ، سی پی او رانا جاوید ، عمران عدیل اور افضل مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راوی ٹال پلازہ پر روڈ سیفٹی کیمپ لگایا گیا اور پرچم کشائی کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

روڈ یوزرز کو اس موقع پر خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا پاکستان کی آزادی بےشمار قربانیوں کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے اور اس آزادی کو وقار کے ساتھ قائم رکھنا ہم سب کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ موٹروے پولیس جشن آزادی کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بے اسرا بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا ایک قوم ہونے کا ثبوت ہے۔ چئیرمین پرسن المرا فاونڈیشن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ المرا فاونڈیشن یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں 2 سے 4 سال کے بچوں کو گود لیا ہوا ہے۔

موٹروے پولیس نے لاوارث بچوں کے ساتھ جشن آزادی منانا ایک قوم ہونے کا ثبوت ہے۔معروف صحافی واصف ناگی نے کہا کہ موٹروےپولیس ایک بہترین ادارہ ہے ان کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر تمام قوم کو مبارک باد دی۔ ایم ڈی ماسٹر موٹروے فیصل شیخ نے کہا کہ ماسٹر موٹرز موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر روڈ سیفٹی کے اقدامات کرتی رہے گی۔ ایس پی موٹروے فیصل اکرم بے کہا کہ جشن آزادی زندہ قومیں مناتی ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کر تی ہیں۔اس موقع پر موٹروے پولیس اور ماسٹر موٹرز کے ساتھ ایم او یو بھی سائن ہوا جس میں دوران سفر روڈ سیفٹی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔