یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر

منگل 16 اگست 2022 16:12

یو ایس ایڈ پاکستان کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا، امریکی سفیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) پاکستان میں امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں انسانی امداد کی ضرورت کا ڈیکلیئریشن جاری کیا ہے،میرے ڈیکلئیریشن کے جواب میں یو ایس ایڈ متاثرہ آبادی کو ایک لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پسماندہ اور متاثرہ طبقات کے لیے فوری ضرورت کی اشیا فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کے نئے سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔