حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ،داؤد خان خلجی
منگل 16 اگست 2022 22:41
(جاری ہے)
کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ ہماری کوشش اور اولین ترجیح تھی لوگوں کو ریسکیو کرکے ان کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا جائے اور انہیں امداد فراہم کردیا جائے ۔
الحمد للہ ہم اپنی اس مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ راشن اور خوردنی اشیاء کی فراہمی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کہ حالیہ بارشوں سے قلات ڈویژن میں تقریباً 3لاکھ افراد اہم شاہراہوں اور لنک روڈز کے بہہ جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ڈویژنل انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے تعاون سے لوگوں کو کشتیوں اور رسیوں سے نکالا گیاضلع لسبیلہ میں 72لنک سڑکوں کو جنگی بنیادوں پر کھول دیا گیاسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر امدادی اشیاء ہیلی کاپٹروں کے ذریعے تقسیم کی گئیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژنل سطح پر تقریباً 98لنک اور مین روڈز کو بھاری مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ چوبیس گھنٹے تعینات کرکے سات دنوں کھول دیا گیا انتظامیہ نے ندی نالوں میں غیر قانونی طور بنائے ہوئے تجاوزات کا خاتمی کرکے پانی کے بہاو میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کہ طوفانی بارشوں سے مالداروں کے جانور بھی سینکڑوں کی تعدادمیں سیلابی ریلوں میں بہ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ہماری کوشش ہوگی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا تھا تاکہ انسانی جان محفوظ رہی ۔کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن میں مون سون کے بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنرز کے زیر نگرانی ریسیکو آپریشن دن رات جاری رہی ۔کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لوگوں کے املاک زمینداروں کی حفاظتی بندات اور مالداروں کے مال مویشی کا نقصانات کا سروے رپورٹ بناکر حکام بالا کو مفصل رپورٹ بھیج دیا جائیگا اور ان کے نقصانات کے مطابق ان کو معاوضہ دلانے کی ہر ممکن کوشش ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں متاثرہ لوگ خود کو تنہانہ سمجھیں ہم پر متاثرین کی دن رات خدمت کرنا فرض ہے اس فرض کو ہم ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
-
لاہور ہائیکورٹ نے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی کر دی
-
عمرسرفرازکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی ملتوی
-
گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی متفرق درخواست پر حکومت سے 14مئی تک جواب طلب
-
مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیلاب متاثرین کےلئے لاہورسے موبائل وین ہسپتال پشاور پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.