این پی سی میں راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل اور آر آئی یو جے کے اشتراک سے مسالمہ کا انعقاد

منگل 16 اگست 2022 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) شہدائے کربلا کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے لائبریری ہال میں راولپنڈی اسلام آباد ایڈیٹرز کونسل اور آر آئی یو جے کے باہمی اشتراک سے مسالمہ کا انعقاد کیا گیا ۔ممتاز دانشور شاعر ادیب نسیم سحر کے زیر صدارت محفل مسالمہ میں معروف محقق شاعر اور دانشور ڈاکٹر فرحت عباس بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض ایڈیٹرز کونسل کے صدر سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے۔شعرائے کرام میں صدر مسالمہ اور مہمان خصوصی سمیت ڈاکٹر جنید آزر ،نوابزادہ خورشید ، سجاد لاکھا، نیر سرحدی فداشیرازی، رضوان حیدر رضوان ، غلام رضا شاکر، محمود الحسن محمود ،عون شیرازی اور دیگر نے نذرانہ عقیدت بحضور سید الشہدا امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام پیش کیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں سبطین رضا لودھی،چوہدری اسحاق ، شاہد دھریجہ اور اظہار نیازی و دیگر شامل تھے ۔آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔