پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں اور امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط

بدھ 17 اگست 2022 22:30

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں اور امیگریشن کے قوانین کی خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں اور امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی واپسی کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل اور پاکستانی آفیشل نے معاہدے پر دستخط کیے، پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے۔معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں۔