بلوچستان کے حکمرانوں نے ملازمین کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے ،رحمت اللہ زہری
بدھ 17 اگست 2022 22:56
(جاری ہے)
احتجاجی ریلی میں شریک ملازمین نے پلے کارڑ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر تنخواہوں میں اضافے، مہنگائی ختم کرنے ،10فیصد ڈسپیرٹی الاونس دینے کے نعرے درج تھے۔
احتجاجی مظاہرین سے ایپکا کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری ،ایپکا بلوچستان کے عہدیدار علی نواز شاہوانی، حاجی ارشاد حسین ایپکا کوئٹہ کے جنرل سکرٹری ارباب عبدالخالق کاسی، ایپکا کوئٹہ کے سینئر نائب صدر عارف مینگل ور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حکمرانوں نے ملازمین کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے ،مرکزی حکومت جب بھی ملازمین کیلے مراعات کا اعلان کرتی ہے صوبائی حکومت اس مراعات میں کٹ لگا کر بلوچستان کے ملازمین کو احساس محرومی میں مبتلا کر دیتی ہے ۔دوسال قبل مرکزی حکومت نے ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دینے کا اعلان کیا صوبائی حکومت نے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بناکر بلوچستان کے ملازمین کو15 فیصد دیدیا بقایا 10فیصد اپنے عیاشیوں کے نظر کردیا اب بھی حکومت دو ماہ سے اعلان کردہ 15فیصد اور پے ریوائز کے نوٹیفیکیشن کے اجراء میں حیلے بہانے بناکر ملازمین کے منہ سے نوالے چھیننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سال قبل صوبائی حکومت نے کوئٹہ کے ملازمین کو رہائشی سکیم کے لئے 150 ایکڑ زمین الاٹ کیا مگر اب تک صوبائی حکومت کے بیوروکریٹس ایپکا کو کوئٹہ کے کبھی اس طرف کبھی اس طرف کا طواف کراکے زمین ہمارے حوالے نہیں کئے جارہے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے بلوچستان کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں مسنگ پوسٹ کا بہانہ بناکر 30 سال سے ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین اورواساڈیپارٹمنٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کا تنخواہیں بند کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ 15 فیصد اورپے ریوائز کانوٹیفیکیشن،10فیصد بقایا جات ڈی آر اے کی ادائیگی کی جائے۔جی ٹی اے آئینی کے بھوک ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے ایپکا کوئٹہ کے ملازمین کے لئے الاٹ شدہ 150ایکڑ اراضی کو واگزار کرکے ایپکا کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسنگ پوسٹ کے نام پر ریگولر ملازمین کی تنخواہیں اداکی جائے واسااور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا کی جائے بلوچستان کے بیشتر محکمہ جات کے سروس رولز میں ترمیم کرکے ملازمین کے پروموشن کی راہیں کھول دی جائے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.