منشیات کی کھیپ برآمد، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

تھانہ چمکنی پولیس کی کارروائی،7کلوافیون اور11کلوچرس برآمد،تفتیش شروع

بدھ 17 اگست 2022 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ برامد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جو بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ کا اہم رکن ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، ملزم کو خفیہ اطلاع پر موٹر وے ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے جو موٹر کار کے ذریعے افیون اور چرس کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کر نے کی کوشش کر رہا تھا کارروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 7 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی افیون اور 11 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرنے سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے جبکہ ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہی