فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں مزید 60سے زائد وارداتیں، سرراہ ڈاکوئوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

جمعرات 18 اگست 2022 14:11

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) شہر اور گردونواح میں مزید 60سے زائد وارداتیں، سرراہ ڈاکوئوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں، مویشی چرا لیے، پولیس واقعات کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ اقبال سٹیڈیم کے قریب طیب سے ڈاکوئوں نے موبائل فون چھین لیا، اقبال سٹیڈیم سے فیصل علی، الائیڈ ہسپتال میں محمد اسد کی موٹرسائیکلیں، ضلع کونسل چوک سے رانا محمد صہیب کی کار چوری ہو گئی، ضلع کچہری سے محمد اسلم کی موٹرسائیکل چوری لے گئے، جمیل پارک میں شاہد کی دکان سے 70ہزار کی نقدی چوری ہو گئی، گلزار کالونی میں محمد انیس کی موٹرسائیکل بھی چور لے گئے، کوہستان اڈا کے قریب بابر جمیل کا موبائل فون چوری ہو گیا، سوساں روڈ پر علی حیدر کی موٹرسائیکل، کوہ نور سے شاہد ندیم، عمر سلیمان، جٹاں والا چوک سے ریحان علی، حسن پورہ میں عابد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں، میراں والا بنگلہ میں ہارون کا موبائل فون چھین لیا گیا، ملت ٹائون میں کامران رشید کی موٹرسائیکل چور لے گئے، ملت ٹائون میں وسیم کا رکشہ چوری ہو گیا، حاجی آباد میں الل? دتہ کی نقدی 16ہزار لوٹ لی گئی، منصور آباد میں نوید اختر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی، سمندری قبرستان کے قریب اشفاق کی موٹرسائیکل چور لے گئے، سمندری میں باسط کی گندم وغیرہ چور لے گئے، اعظم والا میں نور صمند کی حویلی سے چور بکرے لے گئے، قصبہ تاندلہ میں ناصر محمود کی موٹرسائیکل چور لے گئے، قصبہ تاندلہ میں ثقلین کی موٹرسائیکل چھین لی گئی، 443 گ ب میں انور کی موٹرسائیکل چھین لی گئی، گلزار کالونی میں محمد انیس، اعظم آباد میں محمد اسلم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، حاجی آباد میں الل? دتہ کی نقدی 16ہزار چھین لی گئی، مسعود آباد میں نوید اختر کی گاڑی چور لے گئے، 100 گ ب میں ارشد، 73 گ ب میں احمد سے نقدی لوٹ لی گئی، 33 گ ب میں سجاد سے 14ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، 69 گ ب میں محمد حارث سے نقدی وزیورات چھین لیے گئے، 109 رب میں عدنان سے اڑھائی لاکھ، 216 رب میں شوکت علی سے 38ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی، 76 رب میں ارشاد، 266 رب میں ذیشان لٹ گیا، 95 رب میں عمر سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا۔