Live Updates

شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے،اسد عمر

پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،پہلے یہ عمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکہتے تھے ،آج اپنے لگائے گئے الزامات کی نفی کرکے کہہ رہے ہیں عمران خان اداروں کے خلاف ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 18 اگست 2022 22:48

شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے،اسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمرنے کہا ہے کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے،پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا،پہلے یہ عمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکہتے تھے ،آج اپنے لگائے گئے الزامات کی نفی کرکے کہہ رہے ہیں عمران خان اداروں کے خلاف ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل پرتشددکیاجارہاہے،انہوں نے عدالت میں بھی بتایا تھا اور پہلے دن سماعت کے موقع پر انہوں نے تشدد کے نشانات بھی دکھائے تھے ۔اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل کوجب گرفتارکیاگیاتھااسی وقت موبائل فونزلے لئے گئے تھے، ان سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ عمران خان کیا کھاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدف شہباز گل نہیں ہیں بلکہ عمران خان ہیں اور ان کیخلاف کوئی بیان نکلوانا ہے ان پر تشدد کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف بیان دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہئے جہاں یہ معاملات لے جارہے ہیں اس سے نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کیلئے 17جولائی الارمنگ دن تھا یہ لوگ سمجھتے تھے ہمیں7،8نشستیں ملیں گی لیکن جواب برعکس آیا اور پنجاب کی حکومت ان کے ہاتھ سے گئی۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اوردیگرکیسزمیں تیزی لائی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد جو مہم چلائی گئی اسے ہم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی منظم طریقے سے پی ٹی آئی کیخلاف ایک مہم چلائی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ شہداء کے جنازے میں وزیراعلی کے پی سمیت ہماری قیادت شریک ہوئی یہاں تک تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی شہیدوں کے جنازے میں نہیں گئی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے توعمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلاکہتے تھے ،یہ تو کہتے تھے عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ایک پراجیکٹ ہے ساڑھے تین سال یہ لوگ ہمیں سلیکٹڈ کہتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو الزامات لگائے تھے آج اس کی نفی کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اداروں کے خلاف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات