سکھرمیں بارش کے دوران مختلف واقعات ،ایک خاتون جاں بحق

جمعرات 18 اگست 2022 23:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) سکھرمیں بارش کے دوران مختلف واقعات ،ایک خاتون جاں بحق ،خاتوں اور جوانسالہ لڑکی زخمی ،دو مویشی بھی مرگئے تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے پیر مراد شاہ مائیکرو ٹاور میں بارش کے بعد نادر جاگیرانی کے گھر کی چھت اچانک دہماکے سے گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر اس کی معمر والدہ مسمات صاحباں موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ جوان سالہ لڑکی مسمات صائمہ زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ دو مویشی بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے سکھر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔