ویٹرنری یونیورسٹی کا " پنجاب کے مختلف علا قوں میںسیلاب سے متا ثرہ خاندا نو ں کی امدادی مہم" کے مو ضوع پر اجلاس

جمعہ 26 اگست 2022 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور نے حکو مت پنجاب کے با ہمی اشتراک سے گذ شتہ روز سٹی کیمپس میں پنجاب کے مختلف علا قوں میں سیلاب سے متا ثرہ خاندا نو ں کی امدادی مہم کے مو ضوع پر اجلاس کا انعقاد کیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی اور سیلاب سے متا ثرہ علا قوں (تونسہ شریف،راجن پور،ڈیرہ غا زی خان) کے علا قوں میں مویشی پال حضرات کے جا نورو ں کو بیما ریو ں سے بچا نے کے لیئے علاج معا لجے کی امدای سروسز دینے،ویکسین کرنے، جانوروں/ مویشیو ں کی خوراک مہیا کرنے اورمہلک بیما ریو ں (کا ٹا، منہ کھر، ہیمو ریجک بخار، ڈائریا) کے علا ج و ویکسین سے متعلقہ حکمت عملی بنانے کے لیئے شر کا سے سفارشات بھی سنیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے سیلاب زدگان کی امداد کے حوا لے سے فنڈ اکٹھا کرنے کی کمیٹی، الا ئیڈ فارما سو ٹیکل کمپنیوں سے دوا ئیا ں اور فیڈ کمپنیو ں سے جانوروں کا چارہ، ونڈہ اکٹھا کرنے کے لیئے ویکسین کو لیکشن کمیٹی جبکہ امدادی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لیئے فیلڈ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی۔اُ نہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ما ضی میں بھی قدرتی آ فات سے متا ثرہ علا قوں میں اپنے ہم وطنو ں کی مدد کے حوالے سے بیش قدر خدمات پیش کیں ہیں اور اس نیک مقصد کی انجام دہی کے لیئے بھی ہمیشہ کی طر ح پرُ عزم ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ایکسٹینشن) محکمہ لا ئیو سٹاک ڈاکٹر احتشام نے کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی کے امدای ٹیمو ں کو ویکسین کے علاوہ ضروری سا زو سامان مہیا کی فرا ہمی کے لیئے محکمہ لا ئیو سٹاک ہمہ وقت امادہ ہے۔ اجلا س میں پرنسپل سیواس جھنگ پروفیسر ڈاکٹر فیا ض قمر، پرنسپل سیواس نارو وال پروفیسر ڈاکٹر یونس را نا، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف،پروفیسر ڈاکٹرمحمد اعجاز سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے ظاہری طور پر اور ویڈیو لنک کے زریعے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :