پنجاب یونیورسٹی نے دو سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پنجاب یونیورسٹی نے زینب عرفان دختر محمد عرفان کوزوالوجی کے مضمون میں’گلیشئر کے پگھلنے پر سیاہ کاربن کے اثرات اور حیاتیاتی تنوع پر اثرات کے نقصان کا مطالعہ ‘ کے موضوع پراورزونا زیدی دختر جمال زیدی کوزوالوجی کے مضمون میں’دریائے سندھ کے ماحولیاتی تغیرات کے ساتھ مچھلیوں کے مسکن کا مطالعہ ‘ کے موضوع پر ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔