اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ہے، فلسطینی صدر

ہفتہ 24 ستمبر 2022 21:23

اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے بچا رہا ہے، فلسطینی صدر
رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی احتساب سے کون بچا رہا ہی اقوام متحدہ بے وجہ اسرائیل کو احتساب سے بچا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں فلسطینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ دوہرے معیار رکھتا ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہمارا احتساب ہوتا ہے، اسرائیل انسانی حقوق کے اداروں اور کارکنوں پر حملے کرتا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے ہی ۴ اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کیے، فلسطین کے 529 علاقے تباہ کر کے قبضہ کر لئے گئے ہیں۔