سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

جدہ سے آنے والے طیارے کے ٹائر کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف، پائلٹ نے طیارہ بحفاظت لینڈ کروا لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2022 20:03

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔24 ستمبر2022ء) سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے ٹائر کو شدید نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم طیارے کے پائلٹ نے طیارہ بحفاظت ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔ اس دوران نہ طیارے کو مزید نقصان پہنچا، نہ ہی طیارے میں سوار کسی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی نقصان پہنچا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ انجینئرز کی ٹیم طیارے کا جائزہ لے رہی ہے۔