دانش کنیریا کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سریاکمار یادیو کی کھل کرتعریف

منگل 27 ستمبر 2022 19:59

دانش کنیریا کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سریاکمار یادیو کی کھل کرتعریف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2022ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سریاکمار یادیو کی کٴْھل کر تعریف کی ہے ۔ویڈیو میں دانش کنیریا نے سوریا کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں عظیم بلے بازوں میں سے ایک بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سریاکمار یادیو نے لاجواب بیٹنگ کی، انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دانش کنیریا نے کہاکہ اٰنے والے وقت میں لوگ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو بھی بھول جائیں گے، صرف سریاکمار یادیو کو یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سریاکمار یادیو نے 36 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :