Live Updates

عمران خان کی فائنل کال کی تیاریاں، عمران اسماعیل نے نیا نغمہ تیار کر لیا

پیر 3 اکتوبر 2022 17:54

عمران خان کی فائنل کال کی تیاریاں، عمران اسماعیل نے نیا نغمہ تیار کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے مشہور پارٹی سانگ تبدیلی آئی رے کے بعد نیا نغمہ تیار کر لیا ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے پارٹی سانگ کا ٹیزر جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران اسماعیل کے مطابق یہ نیا پارٹی سانگ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فائنل کال ملنے پر ریلیز کیا جائے گا جس کا عنوان ہے سارے نکلو۔

عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ خان صاحب کی فائنل کال کی تیاری پوری قوم کر رہی ہے، یہ نیا نغمہ ایک نئے جوش اور جنون کے ساتھ اس تحریک کا حصہ ہوگا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنی فائنل کال کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات