صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے الحمرا میں جاری خطاطی کی نمائش کا دورہ کیا

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:48

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال  نے الحمرا میں   جاری خطاطی  کی نمائش کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں عشرہ شانِ رحمتہ اللعالمینﷺ کی مناسبت سے جاری خطاطی کی نمائش ’’اسم محمد‘‘ کا دورہ کیا ،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان الحمرا کے مطابق ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے سینئر صوبائی وزیر کو نمائش میں آویزاں فن پارے دکھائے۔

سینئر صوبائی وزیر نے الحمرا کے اس احسن اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا کی ادب وثقافت کی خدمات مثالی ہیں،آرٹسٹوں نے نہایت اچھا کام کیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا نے اس موقع پر کہا کہ الحمرا عشرہ شان ِرحمتہ اللعالمین ﷺکی تقریبات کو مذہبی عقیدت واحترام سے منا رہا ہے،نمائش میں 180آرٹسٹوں کے 250فن پارے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :