ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوانے ڈینگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:50

ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوانے ڈینگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوانے ڈینگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔ڈینگی کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد9921،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد385بتائی گئی ہے،صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے ڈینگی کے داخل مریضوں کی تعداد1187ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود ڈینگی کے نئے مریضوں کی تعداد95اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے نئے مریضوں کی تعداد31 اور ڈینگی کے صحت یاب مریضوں کی تعداد7599ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہے جن میں4اموات خیبر،نوشہرہ2 مانسہرہ1اور1مردان سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد3621جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوںمیں مریضوں کی تعداد222بتائی گئی ہے، پشاور کے مختلف ہسپتالوںمیں ڈینگی کے 140اورتازہ ترین مریضوں کی تعداد34ہے،اسی طرح پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران داخل مریضوں کی تعداد4ہو گئی ہے جبکہ پشاور میں ڈینگی کے صحت یاب مریضوں کی تعداد2211ہو گئی ہے تاہم گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صوبے میں کوئی بھی ڈینگی مریض انتقال نہیں کر گیا ہے۔