سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور گھوٹکی میں ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ میں شہید ڈی ایس پی اور پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

پیر 7 نومبر 2022 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2022ء) قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم میر بلخ شیر مزاری اور گھوٹکی میں ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق نگران وزیراعظم اور اس ایوان کے رکن ریاض مزاری کے والد میر بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے ہیں اس کے علاوہ ضلع گھوٹکی میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں ڈی ایس پی سمیت شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں اور ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے۔

سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔