دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کی واپسی ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 13 نومبر 2022 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2022ء) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری لاہور سے کرتارپور چلے گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور سے سخت سکیورٹی میں یا تریوں کو روانہ کیا گیا . گوردوارہ درباد صاحب پہنچنے پر سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں . یاتریوں کا کہنا تھا کہ کرتارپور کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے , حکومت پاکستان نے ہمیں بہت عزت دی اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے ہمارے لیے بہترین انتظامات کیے جس پر ہم انکے بے حد شکر گزار ہیں اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور سکھ مسلم دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے , سکھ رہنماوں کا کہنا تھا کہ پیار و محبت اور میزبانی میں پاکستان جیسی دوسری کوئی مثال نہیں , ہمیں سکیورٹی سمیت بہت عزت دی گئی ۔