پی پی پی لاہور ڈسڑکٹ ون کے تنظیمی اجلاس کا انعقاد، یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے تجاویز پر غور

اتوار 20 نومبر 2022 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری محمد اسلم گل کی ہدایت پر لاہور ڈسڑکٹ ون کا تنظیمی اجلاس صدر ڈسٹرکٹ ون زاہد ذوالفقار خان اور جنرل سیکرٹری شکیل میر چنی بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے55ویں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی پی پی ترجمان کے مطابق اجلاس کے مہمان خصوصی امیدوار حلقہ این اے 124 ونائب صدر لاہور عامر نصیر بٹ کے علاہ ڈسٹرکٹ ون کے تمام زونل صدور اور جنرل سیکرٹریزامجد کھوکھر، فیضان محی الدین، میاں حامد منیر، ارشد بلا، جاویدشاہ، طارق بھٹو، فرزند گمھن، زاہد شاہ، شاہد سلہری، عمران علی، کامران چشتی، شفاقت اور سید شاہد شیرازی نے شرکت کی۔