32سینئر مینجمنٹ کورس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے افسران کاگوردوارہ صاحب کرتارپور کا تربیتی دورہ

پیر 21 نومبر 2022 23:34

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2022ء) 32 سینئر مینجمنٹ کورس،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے افسران نے گوردوارہ صاحب کرتارپور کا تربیتی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شاہ رخ نیازی کی جانب سے گوردوارہ صاحب کرتارپور کی درشن ڈیوڑھی پر افسران کا استقبال کیا گیا،بعدازاں گوردوارہ صاحب کرتارپور میں موجود سیمینار ہال میں شرکا کو کرتارپور صاحب کی تعمیر کے حوالے سے بنائی جانے والی ایک دستاویزی فلم بھی دکھانے کے ساتھ سردارگوبند سنگھ گیانی کی جانب سے گوردوارہ صاحب کرتارپور کی تاریخ بارے بریفنگ دی گی،اس موقع پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے کرتارپور صاحب کے آپریشنز اور انتظامی امور پر پریزینٹیشن دی گئی،مزیدتمام شرکا نے گوردوارہ صاحب کا وزٹ کیا اور سروور صاحب،نشان صاحب،کنواں صاحب کا وزٹ بھی کیا اور گوردوارہ صاحب کے اندر سکھ مذہب کے ماننے والوں کی جانب سے ادا کی جانء والی مذہبی رسومات کو دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں لنگر کرنے کے بعد افسران کو زیرو لائن پر بارڈر ٹرمینل کا دور بھی کروایا گیا۔دورہ کے اختتام پرافسران نے ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں ایک اعزازی اجلاس منعقد ہواجس کے دوران ڈپٹی کمشنر نارووال کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے آفیسرز کی طرف سے سینئر بھی پیش کی گئی،اس موقع پرٹرینی افسران اور ٹرینرز کی جانب سے بہترین میزبانی پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔