عدم مداخلت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کے بجائے شدید تنقید، غیر شائستہ زبان استعمال کی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 23 نومبر 2022 23:11

عدم مداخلت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کے بجائے شدید تنقید، غیر شائستہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ عدم مداخلت کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے کے بجائے شدید تنقید، غیر شائستہ زبان استعمال کی گئی۔

(جاری ہے)

یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس پر سختی سے کاربند ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے تاہم اس آئینی عمل کا خیر مقدم کرنے کے بجائے کئی حلقوں نے فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بناکر بہت غیر مناسب اور غیر شائستہ زبان کا استعمال کیا، فوج پر تنقید عوام اور سیاسی پارٹیوں کا حق ہے لیکن الفاظ کے چناؤ اور استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے۔