ٍراولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں اور پولیس میںفائرنگ

ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان گرفتار، پولیس نے اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمدکر لیا

جمعہ 25 نومبر 2022 22:28

ٍراولپنڈی:تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں اور ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2022ء) تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں رات گئے 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں اور پولیس میںفائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت پولیس نے 2ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمدکر لیا صادق آباد کے علاقہ میں رات گئی3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران ایک زخمی ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیازخمی ملزم کی شناخت یاسر جبکہ دوسرے کی عادل کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان جڑواں شہروں میں رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا، برآمد کردہ موٹر سائیکل 2ماہ قبل نیوٹاون کے علاقہ میں شہری سے چھینا گیا تھا ملزمان کا تیسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیاجس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔