دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے، بھارتی وزیر کھیل کا رمیز کے بیان پررد عمل

انوراگ ٹھاکر نے رمیز راجا کا نام لیے بغیر جواب دیتے ہوئے کہا کہ درست وقت کا انتظار کریں

اتوار 27 نومبر 2022 10:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ میں نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے اعلان پر انوراگ ٹھاکر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔بھارتی وزیر کھیل نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کو نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کھیلوں کی دنیا کی بڑی طاقت ہے، اسی لیے کوئی بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔انوراگ ٹھاکر نے رمیز راجا کا نام لیے بغیر جواب دیتے ہوئے کہا کہ درست وقت کا انتظار کریں۔گزشتہ روز رمیز راجا نے بھارت کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ آنے کی صورت میں بھارت نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نہیں آئے گا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہیں جائے گا، گرین شرٹس اگر میگا ایونٹ میں نہیں جائے گی تو ورلڈ کپ کون دیکھے گا ۔