موسمِ سرما میں سیاحت کیلئے دبئی دنیا کا بہترین مقام قرار

اماراتی شہر سیاحتی سیزن میں انسٹا گرام پیش ٹیگز اور گوگل سرچ میں سرفہرست آگیا

Sajid Ali ساجد علی منگل 29 نومبر 2022 13:28

موسمِ سرما میں سیاحت کیلئے دبئی دنیا کا بہترین مقام قرار
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2022ء ) دبئی کو موسمِ سرما میں سیاحت کیلئے دنیا کا بہترین مقام قرار دے دیا گیا۔ دبئی کو کسی شہر کے لیے سب سے زیادہ گوگل سرچز اور ٹھنڈے موسم کے دوران شہر میں تفریحی سرگرمیوں کی دستیابی کے ساتھ دنیا میں موسم سرما کی بہترین منزل کا درجہ دیا گیا ہے، ٹریول پیکیج فراہم کرنے والے ParkSleepFly کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی موسم سرما میں چھٹیوں کے لیے دنیا کی بہترین منزل کے طور پر شمار ہوتا ہے، دبئی آنے والے سیاح موسم سرما کے مہینوں میں ہر روز 8 گھنٹے سے زائد سورج کی روشنی میں ٹہلنے کی توقع کر سکتے ہیں، جہاں اوسط درجہ حرارت آرام دہ 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، جس کی وجہ سے دبئی اب تک سردیوں میں مقبول ترین منزل ہے۔

اس حوالے سے کیے گئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ دبئی کو 111 ملین سے زیادہ انسٹاگرام ہیش ٹیگز اور سردیوں سے متعلق سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے جو کہ حالیہ سیزن میں اب تک 55 ہزار سے زیادہ سرچز تک پہنچ چکا ہے، یہ مطالعہ مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں موسم سرما کا اوسط درجہ حرارت، اوسط موسم سرما کی بارش، اوسط دھوپ کے اوقات، انسٹاگرام ہیش ٹیگز، شہر کے موسم سرما کی تلاش، شہر میں سیاحتی سرگرمیاں اور ہوٹل کے اخراجات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف موسم سرما کے دوران یورپ، امریکہ، روس اور ایشیائی ممالک سے لاکھوں سیاح آتے ہیں کیوں کہ ملک میں بہترین موسم ہوتا ہے، اس کے علاوہ سیاح کرسمس اور نئے سال کا جشن منانے کے لیے دبئی آتے ہیں کیوں کہ امارات غیر ملکی زائرین کے لیے 2 مواقع پر آبادی کا مرکز بن گیا ہے، متحدہ عرب امارات کی سیاحت کی آمدنی 19 بلین درہم سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں مہمانوں کی کل تعداد 12 ملین سے بڑھ چکی ہے۔