راولپنڈی، قتل، منشیات فروشی، شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 55ملزمان گرفتار

منگل 29 نومبر 2022 16:40

راولپنڈی، قتل، منشیات فروشی، شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل، منشیات فروشی، شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 55ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کلر سیداں پولیس نےقتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد سجاد کو گرفتارکرلیا، ملزم نے زمین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے سیاں بی بی کو قتل، نجم الحسنین اور ساجدہ بیگم کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ ستمبر2022تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔

پیرودہائی پولیس نے2ملزمان شیر احمد اور حماد علی کو گرفتار کر کے 2 کلو230گرام چرس برآمد کر لی، سول لائنز پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتا ر کر کے 340گرام چرس ، کہوٹہ پولیس نےملزم زاہد عثمان کو گرفتار کرکے 300گرام چرس ، سٹی پولیس نے ملزم شاہ ولی کو گرفتار کرکے 5لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

نصیرآباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آٹے سے لدی گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈرائیور شفاقت کی گاڑی سے 540 تھیلے گندم برآمد کیے گئے۔

وارث خان پولیس نے ملزم رحمت ولی سےایک پستول 30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم خورشید سےایک پستول 30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم اعجاز علی سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم احسان سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔ دریں اثنا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کے احکامات پر انچارجزبیگرسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 44افراد کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا۔