مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں، ملالہ

افغان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے،بیان

بدھ 30 نومبر 2022 14:49

مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں، ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) نوبل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے مغربی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغربی ممالک افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار کو نظر انداز نہ کریں۔

(جاری ہے)

افغان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب نے میری کہانی سنی ہے، آپ کو ملالہ کی کہانی بھی معلوم ہے لیکن یہ کوئی منفرد کہانی نہیں، یہ لاکھوں افغان لڑکیوں کی کہانی ہے جن میں لیڈر بننے اور تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے۔ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ افغان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تعلیم جیسے مواقع کی ضرورت ہے۔