خیبر پختونخواہ ریڈیو سٹیشن کی تنصیبات 3 سال ہوا میں گزرنے کے بعد اب شروع کرنا پراجیکٹ میں خوردبرد کو چھپانا ہے،قمر عباس

خیبر پختونخواہ ریڈیو پراجیکٹ کا سامان اب لانا معنی خیز ہے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،یوسی چیئرمین

جمعرات 1 دسمبر 2022 21:03

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) خیبر پختون خواہ ریڈیو سٹیشن کی تنصیبات 3 سال ہوا میں گزرنے کے بعد اب شروع کرنا پراجیکٹ میں خوردبرد کو چھپانا ہے پراجیکٹ کے اختتام پر خیبر پختونخواہ ریڈیو پراجیکٹ کا سامان اب لانا معنی خیز ہے ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے یو سی چیئرمین قمر عباس نے کہا کہ سابق فاٹا کی صوبائی انفارمیشن عملہ کے اھلکاروں نے پچھلے تین سالوں سے خیبر پختونخواہ ریڈیو سٹیشن وانا کو ڈبوں میں محفوظ رکھا گیا پروڈیوسر سمیت سٹاف بھرتی کیا گیا پروڈیوسر زاھد وزیر کی ملی بھگت سے وانا کے عوام کو اندھیروں میں رکھا ضم شدہ اضلاع میں باقی ماندہ سٹیشن فعال کئے گئے جس کے ذرئعہ قبائل عوام کو مفید معلومات بہم پہنچانے میں مصروف عمل رہے لیکن وانا ریڈیو سٹیشن فعال کرنے میں پروڈیوسر زاھد خان وزہر نے پشاور میں گول گپے کے دام پر ویران و غیرآباد چھوڑے رکھا وانا نادرا آفس کے قریب ٹاور نصب کیاگیا پچھلے ایک ھفتہ سے دوبارہ کام شروع کیا ہے ایف ایم 96 سے سٹاف بھرتی کرنے کے اعلانات کو مسترد کرتے ھوئے کہا کہ یہ سب خالی خولی باتیں ہیں ضلعی انتظامیہ سمیت آئی ایس پی آر اور وفاقی انفارمیشن کے اعلی احکام سے نوٹس اور تحقیقات کا پرزور مطالبہ کیا اور شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر کے خلاف کرپشن تحقیقات کا مطالبہ کیا اور لوکل سٹاف بھرتی کرنے پرزور دیا گیا۔