8 دسمبرکو کوئٹہ کے بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں چھ اطراف سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے،مولانا عبد الرحمن رفیق

جمعرات 1 دسمبر 2022 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ امیر مولانا عبد الرحمن رفیق صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وسینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد اشرف جان مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا غلام نبی محمدی حاجی محمد شاہ لالا حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ شبیر احمد مدنی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی ولی محمدبڑیچ سردار محمد نورزئی حاجی قاسم خان خلجی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی میر فاروق لانگو مولانا محمد مفتی ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے مختلف یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 دسمبرکو کوئٹہ کے بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں چھ اطراف سے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سوشل میڈیا ٹیم کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا ٹیم کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ آج سے تمام پروگراموں کی سرگرمیوں کی بھر پور کوریج کریں گے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ انصارالاسلام کا اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سالار مولوی سید سعداللہ آغا کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلعی معاونین سالار مفتی محمد ابوبکر ، حافظ رحمان گل، حافظ دوست محمد شریک ہوئے۔

اجلاس میں 8 دسمبر ورکرز کنونشن کی سیکورٹی کے حوالے سے ضلع کوئٹہ کے سالاروں کی ذمہ داریوں پر غور خوض ہوا اور فیصلہ کیا گیا 4 دسمبر بروز اتوار بوقت ظہر 1 بجے ضلعی دفتر اینگل روڈ میں تمام یونٹوں اور تحصیلوں کے سالاروں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس سے صوبائی سالار ودیگر قائدین خطاب کریں گے اس موقع پر کارڈ کا اجراء اور رجسٹریشن ہو گی۔