ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے :رمیض راجا

بھارت کے بغیر بھی ایشیا کپ کرانا پڑا تو کرائیں گے ، انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیض راجانے کہا ہے کہ ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جانے دیں گے ،بھارت کے بغیر بھی ایشیا کپ کرانا پڑا تو کرائیں گے ، انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔اگلے سیزن ڈراپ ان پچز تیار ہو جائینگی جبکہ ایشیا کپ بھارت کیبغیر بھی کروائینگے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا بکس کے وزٹ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجہ نے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے،اگلے سیزن میں اچھی پچز بنیں گی جبکہ کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے دوریمیں بھی یہی پچز ملیں گی۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلیکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے in ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے اہر نہیں جا سکتا،ایشیا کپ بھارت کے بغیر بھی کروائینگے۔