یورپ روسی تیل کی قیمت 60ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر راضی، باقاعدہ عملدرآمد 5دسمبر کے بعد کیا جائیگا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:34

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) یورپی ممالک کے درمیان روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کی جائے گی جبکہ معاہدے پر باقاعدہ عملدرآمد(کل)پیر 5دسمبر کے بعد کیا جائے گا۔پولینڈ نے قیمت کی حد کو مارکیٹ ریٹ سے 5 فیصد کم رکھنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ یورپی یونین اس حد کو 70 سے 75 ڈالر فی بیرل مقرر کرنا چاہتی تھی۔روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے کا مقصد ماسکو کی آمدنی میں کمی لانا ہے۔