مری، ہوٹل کے کمرے سے تین افراد کی لاشیں برآمد

کمرے میں چار افراد نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے، ایک شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،دیگر تین دم توڑ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 15:00

مری، ہوٹل کے کمرے سے تین افراد کی لاشیں برآمد
مری(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 دسمبر 2022ء) ہوٹل کے کمرے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مری کے علاقے لوہر ٹوپہ کے ہوٹل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے کمرے میں چار افراد نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے۔4 افراد میں سے تین دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :