وزیر صحت کا اچانک سروسزہسپتال کا دورہ ،ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرز سمیت مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات کاجائزہ

ڈاکٹریاسمین راشد کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے کے باعث اے ایم ایس کی سرزنش ،کارکردگی بہتربنانے کیلئے وارننگ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 15:21

وزیر صحت کا اچانک سروسزہسپتال کا دورہ ،ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرز سمیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک سروسزہسپتال لاہورپہنچ گئیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرز سمیت مختلف شعبہ جات کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے کے باعث اے ایم ایس کی سرزنش کی اور کارکردگی بہتربنانے کے لئے وارننگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزہسپتال لاہورکے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سروسزہسپتال لاہورمیں مریضوں نے ادویات کی فراہمی بارے اطمینان کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو اربوں روپوں کا بجٹ دیتی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترعلاج گاہیں بنانے کامشن ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کررہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈفراہم کرنے کامقصدہی صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کااچانک دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :