راولپنڈی،خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:08

راولپنڈی،خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے والا ملزم ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری افسر ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیانے والے ملزمکو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس کو شہری نے درخواست دی کہ ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور اسلحہ کے زور پر نقدی، ATM کارڈ، شناختی کارڈ اور محکمانہ کارڈ چھین لیے،شہری کی درخواست پر مندرہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم شجاعت کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

متعلقہ عنوان :