بھارت،ریاست تامل ناڈو میں سکول پرنسپل نے دلت طلباکو بیت الخلاصاف کرنے پر مجبور کردیا

اتوار 4 دسمبر 2022 16:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ایروڈمیں ایک سکول پرنسپل نے دلت طلباکو بیت الخلا صاف کرنے پر مجبور کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طالب علم کی والدہ نے سکول پرنسپل کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق5ویں کلاس کے طالب علم کی والدہ نے اپنی شکایت میں کہا کہ پرنسپل گیتا رانی نے صرف درج فہرست ذات(ایس سی)کے بچوں کو ٹوائلٹ صاف کرنے کے لیے منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسے اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب اس کے بیٹے کو حال ہی میں ڈینگی کے ساتھ ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ اسے ڈینگی کیسے ہوا تو میرے بیٹے نے بتایا کہ سکول میں ٹائلٹ کی صفائی کے دوران اسے مچھروں نے کاٹ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :