دودھ و گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائیو سٹاک شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ، سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب

پیر 5 دسمبر 2022 15:08

دودھ و گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائیو سٹاک شعبے کی ترقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب محمد مالک بھلہ نے کہا ہے کہ دودھ و گوشت کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے لائیو سٹاک شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ، اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائش کے لیے جدید تحقیق سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت کے زیر اہتمام لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے تحقیقاتی اداروں کا کردار ہمیشہ مثبت رہاہے ، پنجاب حکومت لائیو سٹاک کے شعبے کی ترویج کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت کے دوروزہ دورے کے موقع پر کیا ۔

سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت کے تفریحی ’’بسم اللہ پارک‘‘ میں پودا لگایا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر بارانی لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کھیری مورت ڈاکٹر محمد اسلم نے ادارہ بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ادارہ کی پانچ سالہ جائزہ رپورٹ پیش کی اور نئے اہداف کے بارے میں آگاہ کیا ۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے ادارہ کی کارکردگی کو سراہا اور تحقیقی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک کی پیداوار اور تحقیق سے وابستہ سٹاف و افسران کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔محمد مالک بھلہ نے دورے کے موقع پر نئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کردہ بوائز ہاسٹل کھیری مورت کا افتتاح بھی کیا ۔ بعدازاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور دھنی نسل کے بیلوں اور سالٹ رینج بھیڑوں کی افزائش میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :