فرد یا جنس کا شناختی کارڈ کے آخری ہندسے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نادرا وضاحت

پیر 5 دسمبر 2022 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر شناختی کارڈ نمبر سے متعلق اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ فرد یا جنس کا شناختی کارڈ کے آخری ہندسے سے کوئی تعلق نہیں ہے ،خودکار نظام کے تحت خاندان کا نمبر الاٹ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

نادر ہیڈکورٹر سے جاری وضاحت کے مطابق نادر ا شناختی کارڈ سے جاری نمبر ناقابل ترمیم ہے ، شناختی کارڈ کے کوائف میں تبدیلی یا درستگی کرائی جاسکتی ہے لیکن شناختی کارڈ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا ۔

ہر فرد کی جنس اس کے شناختی کارڈ ، ب فارم پر درج کی جاتی ہے اور شناختی کارڈ کے کسی بھی ہندسے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہر فرد کا عارضی اور مستقل پتہ شناختی کارڈ پر درج کیا جاتا ہے اور شناختی کارڈ نمبر کے پہلے پانچ ہندسوں سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے ۔