انسداد تجاوزات مہم، بیس افراد گرفتار ، متعدد عارضی تجاوزات ہٹادی گئیں

پیر 5 دسمبر 2022 21:52

انسداد تجاوزات مہم،  بیس افراد گرفتار ، متعدد عارضی تجاوزات ہٹادی گئیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پر انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو کی نگرانی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بیس افراد کو گرفتار کرتے ہوئے متعدد عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں یہ کارروائیاں سریاب سب ڈویژن کے مختلف علاقوں بشمول کسٹم چوک، گاہی خان چوک، سریاب مل ونواحی علاقوں میں کی گئیں اس دوران متعدد تجاوزات ہٹانے سمیت ریڑھی بانوں کو بھی مین شاہراہ سے ہٹاکر ٹریفک جام کا مسلہ حل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں انسداد تجاوزات مہم روز و شور سے جاری ہے ، اس سلسلے میں عوام خصوصاً تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے مصروف شاہراہوں اور اہم سٹرکوں پر تجاوزات سے گریز کریں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں تجاوزات کے باعث ٹریفک کے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔تاجر برادری سے بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے سامان رکھنے اور تجاوزات سے اجتناب کریں ورگرنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نےسریاب کے مختلف علاقوں میں جاری پولیو مہم کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :