جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصبوبہ ناکام، فوجیوں سمیت 25 گرفتار

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:17

جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کا منصبوبہ ناکام، فوجیوں سمیت 25 گرفتار
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2022ء) جرمنی میں سیکیور ٹی فورسز نے حکومت کے خلاف سازش کرکے اقتدار کا تختہ الٹنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوے چھاپا مار کا رروا ئیاں کر کے دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ 25 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق وفاقی جرمن پولیس نے ملک میں دائیں بازو کے گروہ کے مشتبہ اراکین کو گرفتار کرنے کے لیے وسیع کریک ڈاؤن کیا۔

اس دوران مختلف شہروں سے 25 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن وزیر انصاف مارکو بوشمن نے بتایا ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جن پر ریاستی اداروں پر مسلح حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ہے۔قبل ازیں جرمن وفاقی پراسیکیوشن ایجنسی اور وزیر انصاف نے کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ دہشت گرد نیٹ ورک رائش سٹیزنز موومنٹ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں گرفتار ایک حاضر سروس فوجی اور فوج ہی کے کئی سابق اہل کاروں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔چھاپا مار کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ برس نومبر سے جرمنی میں بغاوت کا منصوبہ بنا رہے تھے اور اس سلسلے میں وہ مشقوں سمیت اپنی ہر طرح کی سرگرمی میں مصروف رہے۔

متعلقہ عنوان :