کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے چینی صدر کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

جمعہ 9 دسمبر 2022 15:51

ریا ض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ریاض کے شاہی محل میں کنگ سعود یونیورسٹی کی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کنگ سعود یونیورسٹی کے صدر بدران بن عبد الرحمان العمر نے تقریب کی صدارت کی اور سعودی وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے شی جن پھنگ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند پیش کی۔

کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی ہے اور یہ سعودی عرب کا فخر ہے۔ چین دنیا کے معاشی ڈھانچے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور ترقی اور خوشحالی کے خواہشمند تمام ممالک کے عوام کے لیے ایک نمونہ ہے ۔چین کی اس عظیم کامیابی کا سہرا اسٹریٹجک وژن کے حامل صدر شی جن پھنگ جیسے عظیم رہنما کے سر ہے۔