امارات میں گھروں سے چوریاں کرنے والا ایشیائی گروہ گرفتار
تعمیر کے آخری مراحل والے گھروں سے تاریں، بجلی کی تنصیبات، واٹر پمپس اور دیگر مہنگی اشیاء چرانے والے گینگ کو قید کی سزا سنادی گئی‘ سزا پوری ہونے پر ملزمان کو ملک بدر کردیا جائے گا
ساجد علی منگل 13 دسمبر 2022 16:10
(جاری ہے)
پولیس ریکارڈ کا کہنا ہے کہ انہیں زیر تعمیر گھروں سے چوری کی 15 رپورٹیں موصول ہوئیں، جس پر انہوں نے سی آئی ڈی افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پھر تفتیش کی جس کی وجہ سے وہ اس کیس کے حوالے سے اہم شواہد اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، افسران کو کچھ لوگوں پر شبہ تھا جو رات کے وقت ایک مخصوص علاقے میں دوسروں کے لیے انتظار کر رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا اور مشتبہ افراد سے آری، قینچی اور کاٹن کے دستانے کا ایک تھیلا برآمد ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس میں انہوں نے تفصیل سے اپنے جرائم کا اعتراف کیا، اس لیے ان پر 15 گھروں سے چوری کا الزام لگایا گیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ سامان چرا کر کہاں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے ایشیائی شہریت کے حامل شخص کو فروخت کیا، جس کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ سامان چوری ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی حکومت کا عازمین حج کو جدید سفری سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں فضائی ٹیکسیوں اور ڈرونز کے استعمال کا اعلان
-
غزہ میں امدادی کام چند دنوں میں رک سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
اسرائیلی فوج کا ٹینکوں سے مشرقی رفح کا محاصرہ
-
غزہ سے متعلق مذاکرات میں خلا کو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے، امریکا
-
رفاہ آپریشن جاری رہا تواسرائیل کیساتھ امن معاہدہ منسوخ کرسکتے،مصر
-
اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
-
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیرخارجہ
-
شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
-
ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس
-
نیتن یاہو رجیم کے حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.