پیڈو کے پن بجلی منصوبوں کی تکمیل سےصوبے کو 43 ارب روپے آمدن ہوئی ،پیڈو حکام کی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بریفنگ
ہفتہ 17 دسمبر 2022 23:50
(جاری ہے)
وہ وزیر اعلی ہائوس پشاور میں پیڈو پالیسی بورڈ کے گیارہویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجدعلی خان،سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمد،چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیڈوانجینئرنعیم خان اور بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاکو پیڈو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیڈو صوبے میں سستی پن بجلی کی پیداوارکے لئے ہمہ جہت محنت میں مصروف عمل ہے جو صوبے کے لئے اب تک43 ارب روپے سے زائد کی آمدن کابڑاذریعہ ہے ۔پیڈو کے تحت اب تک 161 میگا واٹ کی مجموعی استعداد کے حامل 7منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جن سے سالانہ 5 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پن بجلی کے مزید7منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے224میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ مزید4ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پیڈونے ماحولیاتی آلودگی سے پاک توانائی کے پیداواری ذرائع کوبروئے کا لاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ،وزیراعلی ہاوس اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو شمسی نظام پر کامیابی کے ساتھ منتقل کر دیا ہے اسی طرح صوبے کی 4440 مساجد،8000سکولوں اور187بنیادی مراکزصحت کو بھی شمسی نظام پر منتقل کیاگیاہے جبکہ ضم شدہ اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے13شمسی منی گرڈزتعمیرکئے جارہے ہیں۔ بجلی سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں316منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزمکمل کرلئے گئے ہیں جن سے تقریبا29میگاواٹ سستی ترین بجلی گائوں کی سطح پر غریب عوام کو فراہم کی جارہی ہے۔اسی طرح دوسرے مرحلے میں مزید220منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزتعمیر کئے جائیں گے جن سے 45میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں10میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ مانسہرہ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے جبکہ صوبے کے سب سے بڑے 300میگاواٹ بالاکوٹ پن بجلی کے منصوبے پر بھی کام کا آغازکردیا ہے۔اسی طرح دیر لوئر میں 40 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور ضلع شانگلہ میں 11 میگاواٹ کروڑہ پاور پراجیکٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔پیڈوکے دیگر جاری منصوبوں میں 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سوات، 69میگاواٹ لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال، 6.9میگاواٹ براندو پاورپراجیکٹ تورغر اور 10.5میگاواٹ چپری چارخیل ہائیڈرو پاورپراجیکٹ ضلع کرم شامل ہیں۔ اسی طرح عالمی بینک کے تعاون سے157میگاواٹ مدین اور 88 میگاواٹ گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹس ضلع سوات پر بھی جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی محمودخان نے پیڈوکے جاری منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت پراطمینان کا اظہارکیا اورامیدظاہرکی کہ پیڈوکے جاری منصوبوں کی تکمیل بجلی بحران پر قابوپانے اورمعاشی استحکام کے لئے گیم چینجرثابت ہوگی۔اجلاس میں پیڈوکے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اورادارے کے انتظامی معاملات کے بارے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.