اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی کارروائی، متعدد پیکٹ گٹکا ،ماوا، پان پراگ و دیگر برآمد ،دو دکانیں ،دو کیبن اور ایک گودام سیل

منگل 27 دسمبر 2022 21:00

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2022ء) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی،ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی نے انجمن تاجران کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل کے ہمراہ مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں گٹکا ماوا پان پراگ و دیگر ممنوعہ نشہ آور چیزیں برآمد کرکے دو پرچون کی دکان رابعہ روڈ دو پان کیبن ٹاؤن چوک و ایک گودام کو سیل کردیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر قلات ڈویژن و ڈپٹی کمشنر خضدار نے ضلع بھر میں گٹکا، مین پوری پان پراگ اور منشیات کی بناوٹ اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ہیں اسسٹنٹ کمشنر خضدار کو اطلاع ملی کہ خضدار کے مختلف ایریاز میں گٹکا ماوا پان پراگ جو کہ ممنوعہ ہیں سرعام فروخت کی جارہی ہیں جن پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اچانک چھاپہ مار کر ممنوعہ منشیات برآمد کرکے دکان کیبن اور گودام کو سیل کردیاترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کمشنر قلات و ڈپٹی کمشنر خضدار نے ضلع بھر میں پان پراگ گٹکا ماوا چھالیہ فروخت کرنے والے دکانوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کینسر کے پھیلائو کو روکا جا سکے ناقص چھالیہ، غیر معیاری رنگوں اوردیگر مضر صحت اشیا سے بنائے جانے والے گٹکے اور ماوا کے کھانے والے بچے بوڑھے جوان بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جو یہ جاننے کے باوجود کہ گٹکا اور ماوا کینسر جیسی مہلک بیماری کا سبب بن سکتا ہے،مزید یہ کہ آئندہ کسی دکان،کیبن یا گودام میں ممنوعہ منشیات برآمد ہوئے تو بھاری جرمانے کے ساتھ دکان سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :