ویڈنیزڈے ایڈمز کا سیزن 2 نیٹ فلکس کی بجائے ایمیزون کے سٹریمنگ پلیٹ فارم پرنشر کیا جائیگا

بدھ 4 جنوری 2023 17:59

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2023ء) نیٹ فلکس کی حالیہ سپر ہٹ سیریز ویڈنیزڈے ایڈمز کا سیزن 2 اب نیٹ فلکس پر ریلیز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی ہارر کامیڈی سیریز ویڈنیزڈے ایڈمز کا سیزن 2 اب نیٹ فلکس کی بجائے ایمیزون کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر نشر کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈنیزڈے ایڈمز کی زبردست کامیابی کے بعد ایمیزون نے 8.5 بلین ڈالرز میں ایک معاہدے کے تحت ایم جی ایم اسٹوڈیوز سے مذکورہ شو کر حقوق حاصل کر لئے ہیں۔